محکمہ موسمیات کی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی

 بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے فائل فوٹو بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونےکا امکان ہے جو کہ جمعے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کے باعث چاغی،کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار، لسبیلہ، تربت، پنجگور،کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store