پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فائل فوٹو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی، نگراں حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشش کرے گی۔

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیرِ اعلیٰ علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

install suchtv android app on google app store