کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری فائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے

وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل گذشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔

برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا،وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔ دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدیدبرف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے،کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store