وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت احترام اور اعتماد کا مضبوط تعلق قائم ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام اپنی افواج کی قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں، پاک فوج وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہے۔ ہمیں اپنی بہادر افواج اور شہداء پر فخر ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے اداروں پر تنقید اور حقائق کے منافی الزامات کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بد اعتمادی کی فضا پیدا کرنے کی کوشش سے خدانخواستہ ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کہ اس وقت قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔
انہو ں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اور قوم کے درمیان تعلق کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی پوری قوم بشمول بلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔