کسٹمز کی کاروائی، گوادر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

گوادر فائل فوٹو گوادر

کسٹمز حکام نےگوادر میں بڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔


منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی ساحلی شہر گوادر کھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کی گئی، جس کے نتیجے میں 820 کلو چرس برآمد ہوئی۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی چرس کی قیمت 18 کروڑ روپے بنتی ہے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی چرس خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جو یورپ اسمگل ہونا تھی۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان نے کہا کہ کھیڑا پر روکنے پر ڈرائیور آئل ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی کسٹمز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔

کسٹمز گوادر نے وندر میں ٹرک پر چھاپہ مار کر 176 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی، کلکٹر کسٹمز کے مطابق برآمد ہیروئن کی مالیت ایک ارب 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

install suchtv android app on google app store