پارٹی گروپ چیٹ منظرِعام پر، وزیر اعلیٰ جام کمال مشکل میں پھنس گئے

وزیر اعلیٰ جام کمال فائل فوٹو وزیر اعلیٰ جام کمال

پارٹی گروپ کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آ گئی، وزیر اعلیٰ جام کمال مشکل میں پڑ گئے۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ جام کمال مزید مشکل میں پڑ گئے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ کی ایک چیٹ ہسٹری منظر عام پر آ گئی، جس میں وزیر اعلیٰ پریشانی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس چیٹ میں جام کمال نے بی اے پی کے اراکین اور وزرا سے ساتھ دینے کی اپیل کی ہے، جب کہ چیٹ ہسٹری کے مطابق عبدالقدوس بزنجو، صالح بھوتانی جام کمال کے مخالف ہیں، ظہور بلیدی، بشریٰ رند، نور محمد دومڑ بھی جام کمال سے علیحدہ ہونے کے خواہاں ہیں۔

جام کمال نےگروپ میں میسج کیا کہ ظہور آپ تو کم از کم یار ساتھ دیں، اس پر قدوس بزنجو کا جواب آیا کہ ظہور جان ہم آپ کو با اختیار وزیر بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ میرے پاس اب بھی اکثریت ہے، بشریٰ رند نے ریپلائی میں کہا کون سی اکثریت؟ ہم تو یہاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں آپ سب کو واٹس ایپ گروپ سے ریموو کرنے جا رہا ہوں، تاہم معاملات سنبھالنے کے لیے کوئٹہ پہنچنے والے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ فی الحال نہیں کرنا، میری ان سے بات چل رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store