کیا کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں ناکافی ہوں گی؟ اہم خبر جانیے

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر کورونا وائرس ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، اس کا انحصار کورونا وائرس کی نئی اقسام پر ہوگا۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی ایک سال کے اندر تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

فائزر کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائزر ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر تحقیق بھی جاری ہے۔

سربراہ نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق فیصلے میں کورونا وائرس کی نئی اقسام اہم کردار ادا کریں گی۔

تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں کہ کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں وائرس کے خلاف کب تک تحفظ فراہم کر سکیں گی۔

install suchtv android app on google app store