کورونا وائرس: فیس ماسک سے متعلق نئی تحقیق، شرح میں کمی یا ذیادتی؟ جانیے تفصیلات

کورونا ماسک فائل فوٹو کورونا ماسک

کینیڈا میں فیس ماسک سے متعلق ہونے والی نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آیا، محققین نے بتایا کہ ماسک کورونا کیسز میں ڈرامائی کمی لاسکتے ہیں۔

طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ فیس ماسک کا چار دیواری کے اندر استعمال کورونا کیسز کی شرح میں ڈرامائی اور حیران کن حد تک کمی لاسکتے ہیں۔

کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں خاص مدت کے دوران فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چاردیواری کے اندر چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے ہر ہفتے نئے کیسز کی شرح میں 46 فیصد تک کمی آئی۔

تحقیق کے دوران ڈیٹا پر مشاہدے سے پتا چلا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ابتدائی چند ہفتوں کے دوران ہفتہ وار کیسز کی شرح میں اوسطاً 25 سے 31 فیصد تک کمی آئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں اگر چاردیواری کے اندر فیس ماسک کے استعمال کو جولائی میں لازمی کردیا جاتا تو اگست کے وسط تک نئے کیسز کی شرح میں 40 فیصد تک کمی لائی جاسکتی تھی۔

ماہرین نے فیس ماسک کے لازمی استعمال سے قبل اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد نتائج نکالے اور بتایا کہ فیس ماسک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے اپنے طریقہ کار سے ماسک کے حفاظتی اثرات کا تجزیہ کیا، جس میں دریافت ہوا کہ اس احتیاطی تدبیر سے کووڈ 19 کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تحقیق فی الحال کسی جریدے میں شایع نہیں ہوئی یہ محققین کا ازخود دعویٰ ہے۔

install suchtv android app on google app store