کورونا مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کی اجازت، امریکا نے اہم اعلان سنادیا

پلازمہ تھراپی فائل فوٹو پلازمہ تھراپی

امریکی محکمہ فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا مریضوں کے علاج کےلیے پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوششوں سے ایف ڈی اے نے پلازمہ کے ذریعے کرونا سے متاثرہ شدید بیمار شخص کے علاج کی منظوری دے دی۔

ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کورونا مریض کےلیے پلازمہ تھراپی استعمال کرنے کے اعلان کو تاریخی اعلان قرار دیا۔

امریکی صدر نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونا مریضوں کی اموات میں 35 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد ہم متعدد زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ٹرمپ کے اعلان پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر کورونا مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کے تین روز کے اندر اندر پلازمہ لگا دیا جائے تو اس کے بچنے کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنا پلازمہ عطیہ کریں تاکہ کورونا مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ کی منظوری دینے سے قبل 70 ہزار سے زائد کورونا مریضوں پر تجربہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store