تمباکو نوشی کے مضر کیمیکل ذرات دیگر افراد پر بھی منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں،تحقیق

سگریٹ نوشی اورہینڈ سگریٹ نوشی فائل فوٹو سگریٹ نوشی اورہینڈ سگریٹ نوشی

باقاعدہ سگریٹ نوش افراد خواہ کسی بھی ماحول میں جائیں وہ اسے تمباکو نوشی سے آلودہ کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے لباس اور جلد پر مضر کیمیکل اور اس کے ذرات چپک جاتے ہیں یہاں تک کہ زہریلے مرکبات سگریٹ نہ پینے والے دیگر افراد پر بھی منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

اگرچہ چکے نقصانات واضح آچکے ہیں لیکن تھرڈ ہینڈ یعنی سگریٹ پینے والے کسی جگہ جاتے ہیں تو اس کے اثرات اب تک واضح نہیں ہوسکے تھے۔ اسی لیے ہوٹلوں کے بستروں، دیواروں اور گاڑی کے اندرونی حصوں پر تھرڈ ہینڈنگ سگریٹ نوشی کے منفی اثرات پڑسکتے ہیں جو شاید حساس افراد کو کسی طرح متاثر کرسکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ادارے اس کا خصوصی خیال رکھ رہے ہیں۔

یہ تحقیق ییل یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے پروفیسر ڈریو گینٹنر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب سگریٹ نوش افراد کا ایک ٹولہ، تمباکو نوشی سے پاک کسی جگہ پر جاتا ہے تو مضر کیمیکل وہاں بھی پھیل سکتے ہیں۔ اس لیے اب اس کے لیے مزید سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے لیے ماہرین نے ایک سینما تھیئٹر کا رخ کیا، جہاں ہزاروں کیمیائی مرکبات محسوس کرنے والے حساس آلات لگائے گئے اور ساتھ ہی ذرات، گیسوں اور دیگر اجزا کو بھی نوٹ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران ماہرین نے اس کا بغور جائزہ لیا ۔

سائنس دانوں نے انکشاف کیا کہ جب کچھ افراد کا گروہ تھیٹر میں آیا تو تمباکو کے اجزا کی مقدار یک دم بڑھ گئی۔ اس تھیئٹر میں بچوں کی فلمیں بھی دکھائی جاتی ہیں اور یوں وہ بھی تیسرے درجے پر تمباکو نوشی کے اثرات کا شکار ہو رہے تھے۔

اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آپ کہیں بھی سگریٹ پیئں اور بجھاکر کہیں بھی جائیں تمباکو نوشی کے مضر اجزا اور کیمیکل آپ کے ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store