چین میں زیر تعلیم تمام خیریت سے ہیں،کوئی وائرس کا شکار نہیں ہوا: ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا فائل فوٹو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے چین میں زیر تعلیم تمام خیریت سے ہیں اور کوئی بھی وائرس کا شکار نہیں ہوا، والدین تسلی رکھیں پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں۔

سوشمل میڈیا ٹویٹر پر پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزاکا کہنا تھا چین کے شہر ووہان میں زیرِتعلیم پانچ ہزار سے زائد طلبا کی فیملیز کو یقین دہانی کراتا ہوں، کوئی بھی طالبعلم کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے، میری چین میں موجود پاکستانی سفیر سے بات ہوئی ہے سب طلبا خیریت سے ہیں، ہمارا سفارت خانہ تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے۔ 

مزید پڑھیں: جان لیوا وائرس کیا چین سے پہنچ گیا پاکستان؟ تازہ ترین خبر آگئی

یاد رہے کہ ملتان میں مقیم چینی شہری کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ، مبینہ طور پرکرونا وائرس سے متاثرہ چینی باشندہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے آئسو لیشن وارڈ میں رکھاگیاہے۔

 

install suchtv android app on google app store