موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، ایک ایسا نسخہ جانیے اس خبر میں

موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، ایک ایسا نسخہ جانیے اس خبر میں فائل فوٹو موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، ایک ایسا نسخہ جانیے اس خبر میں

اب ماہرین کی یہ ٹیم اسی پروٹین کو استعمال کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کے خلاف دوائیں بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، امریکا کے ماہرین نے ایک پروٹین کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ یہ موٹاپے کے علاوہ مختلف بیماریوں سے لڑنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔

اس پروٹین کا نام پی جی آر ایم سی 2 (PGRMC2) ہے جو اگرچہ برسوں پہلے دریافت ہوچکا ہے لیکن استحالہ (میٹابولزم) اور موٹاپے کو قابو کرنے میں اس کا کردار پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔

رحم (یوٹرس) اور جگر کے علاوہ، یہ پروٹین ہمارے جسم کے کئی حصوں میں پایا جاتا ہے لیکن اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سالماتی طب (مالیکیولر میڈیسن) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر اینرک سائز اور ان کے ساتھیوں نے چربی میں اس پروٹین کی سب سے زیادہ مقدار کا مشاہدہ کیا۔

تحقیق آگے بڑھانے پر معلوم ہوا کہ پی جی آر ایم سی 2 پروٹین نہ صرف غذا کو ہضم کرنے اور جزوِ بدن بنانے کے عمل (استحالہ یا میٹابولزم) میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ صحت مند چربی (براؤن فیٹ) کو برقرار رکھنے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

بھوری چربی یا براؤن فیٹ سردی کے موسم میں تحلیل ہوجاتی ہے اور گرمی خارج کرکے ہمیں سرد موسم کی سختی سے بچاتی ہے۔ البتہ، چوہوں پر کیے گئے تجربات سے یہ بھی پتا چلا کہ پی

جی آر ایم سی 2 پروٹین کچھ اضافی کام بھی کرتا ہے: یہ ’’ہیم‘‘ کہلانے والے ایک اہم مالیکیول کو اپنے اندر ’’حفاظتی حراست‘‘ میں لے کر، خلیے کے مرکزے (نیوکلیئس) میں پہنچاتا ہے جہاں

پہنچ کر یہ مالیکیول کئی ایسے کاموں میں ہاتھ بٹاتا ہے جو ہماری صحت بہتر بناتے ہیں، جن میں غذا کو ہضم کرنے سے لے کر انسولین کو بہتر طور پر برتنے تک، کئی کام شامل ہیں۔

لیکن اگر ہیم آزاد حالت میں ہو تو یہ بہت خطرناک ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیتا ہے؛ یعنی فائدے کی جگہ نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔

چوہوں پر مزید تجربات سے معلوم ہوا کہ اگر پی جی آر ایم سی 2 پروٹین سرگرم ہو تو انسولین کے خلاف مزاحمت کم ہوجاتی ہے جبکہ گلوکوز برداشت کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

چربی گھلانے میں اس پروٹین کا کردار پہلے ہی ثابت شدہ ہے کیونکہ اس کی غیر موجودگی میں بھوری چربی جلد ہی تبدیل ہو کر سفید (مضر صحت) چربی میں تبدیل ہوجاتی ہے جو موٹاپا بڑھانے کی وجہ بنتی ہے۔
اب ماہرین کی یہ ٹیم اسی پروٹین کو استعمال کرتے ہوئے مختلف بیماریوں کے خلاف دوائیں بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’نیچر‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store