امریکی یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں شوگر کے مریضوں کیلئے بہترین ورزشیں کونسی قرار دی گئ جانیے اس خبر مٰیں

کے مریضوں کیلئے بہترین ورزشیں کونسی ہیں؟ فائل فوٹو کے مریضوں کیلئے بہترین ورزشیں کونسی ہیں؟

شوگر کے مریضوں کے لیے ورزش کرنا نہایت اہم عمل ہے، ورزش کے ذریعے شوگر کے مریض بلڈ پریشر اور وزن متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ ذیابطیس سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔


امریکی یونیورسٹی ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ویب سائٹ ’ ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ ‘ کے مطابق ذیباطیس کے مریضوں کو ایک ہفتے میں کم از کم 3 دن ورزش ضرور کرنی چاہیے ، اس سے نا صرف وزن میں کمی آتی ہے بلکہ بلڈ پریشر ، انسولین، خون میں شوگر کی مقدار میں کمی سمیت کولیسٹرول لیول بھی متوازن ہو جاتا ہے۔

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے4 ورزشیں بہترین ہیں:

تیز قدموں سے چہل قدمی کرنا

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے چہل قدمی مفید ترین ورزش ہے جو ڈاکٹرز کی جانب سے بھی تجویز کی جاتی ہے، اسے روزانہ کی بنیاد پر بھی کر سکتے ہیں، تیز قدموں سے چلنے کے فوائدبے شمار ہیں ۔

یوگا

یوگا انسانی جسم کو آرام اور سکون کی حالت میں لانے میں مفید ترین ورزش ہے، یاد رکھیے ذیابطیس کا پریشانی اور ذہنی دباؤ سے براہ راست تعلق ہے۔ ذہنی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو یوگا بہترین ورزش ہے، اس کے ساتھ ساتھ جسمانی تھکاوٹ اور اور بلڈ پریشر نارمل ر کھنے میں بھی یوگا بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔

تیراکی

شوگر کے مریضوں کے لیے تیراکی بھی ایک مثالی ورزش ہے، تیراکی سے سارا جسم حرکت میں آ جاتا ہے جس سے بلڈ پریشر، انسولین، شوگر لیول اور کولیسٹرول کو اپنی متوازن سطح پر ہنے میں مدد ملتی ہے۔

پائلیٹس

پائلیٹس خصوصاً وزن میں کمی لانے کے لیے مفید اور مشہور ورزش ہے، وزن میں کمی لانے والے افراد پائلیٹس کے ذریعے ہفتوں میں اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں، ساتھ ہی ذیابطیس کے مریضوں کے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول میں واضح طور پر مثبت اثرات آتے ہیں۔

پائلیٹس کے کئی طریقے ہیں، پائلیٹس ورزش کے دوران کمر یاصرف کولہے زمین پر ہو تے ہیں، باقی سارا جسم ہوا میں رکھ کر جسم کو مختلف طریقوں سے حرکت دینا ہوتا ہے، اس ورزش سے مجموعی طور پر بھی انسانی جسم پر مثبت اثرات آتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store