ڈپریشن جو ہر نوجوان کا مسئلہ

ڈپریشن ایک نفسیاتی بیماری ہے فائل فوٹو ڈپریشن ایک نفسیاتی بیماری ہے

ڈپریشن ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں جذبات، رویے، سوچوں اور جسمانی اثرات اثر انداز ہوتے ہیں۔

ڈپریشن میں اداسی بہت زیادہ ہوتی ہے انسان کو پریشان ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی، اداسی کا احساس بہت زیادہ شدت سے ہوتا ہے۔ اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

ڈپریشن کی علامات

1-بغیر کسی خاص وجہ کے تھکے تھکے رہنا۔

2-کسی خاص ایشو پر توجہ قائم رکھنے اور فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آنا۔

3-دلچیسی والے کاموں میں دل نہ لگنا۔

4-بھوک کا نہ لگنا یا کم ہو جانا۔

5-نیند کا نہ آنا یا جلدی آنکھ کا کھل جانا۔

6-خود اعتمادی کم ہو جانا۔

7-موت یا خودکشی کے بارے میں خیال آنا۔
 

بعض لوگوں میں ڈپریشن کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی بہت سے لوگوں جو اداس رہتے ہیں ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اپنی اداسی کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

اس کے باوجود ان کا ڈپریشن بعض دفعہ اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ انھیں مدد اور علاج کی ضرورت ہوتی ھے۔

مردوں کی نسبت خواتین میں ڈپریشن ہونے کا امکان زیادہ ہوتے ہیں۔ ڈپریشن کی بیماری بعض اوقات موروثی ہوتی ہے اور کچھ خاندانوں میں ڈپریشن کی بیماری بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store