پاؤں سے بدبو آنے کی وجہ اور اس سے نجات پانے کے طریقے

پاؤں سے بدبو آنے کی وجہ اور اس سے نجات پانے کے طریقے فائل فوٹو پاؤں سے بدبو آنے کی وجہ اور اس سے نجات پانے کے طریقے

پیروں سے بدبو آنا ایسا عمل ہے جس کا احساس بعض اوقات اس شخص کو نہیں ہوتا جس کے پیروں سے بو آرہی ہوتی ہے تاہم اس شخص کے آس پاس موجود افراد سخت الجھن اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اکثر لوگ جوتوں اور موزوں سے اٹھنے والی بدبو کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے اکثر انہیں بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

پیروں کی بدبو کی سب سے بڑی وجہ پسینہ ہے جو بہتا نہیں، یعنی جب آپ جوتے پہنے ہوتے ہیں تو پسینہ پاؤں میں آتا ہے اور کافی دیر تک رہتا ہے اور اگر موزے پہنے ہوں تب صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔

جب پسینہ بہت دیر تک موزوں اور پاؤں میں رہتا ہے تو یہ جراثیم پیدا کرتا ہے جس سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔

سائنسی اصطلاح میں پاؤں سے بدبو آنے کی بیماری کو ’بروموڈوسس‘ کہا جاتا ہے، ایتھلیٹ یا وہ لوگ جن کے دن کا زیادہ تر وقت بند جوتے پہن کر گزرتا ہے ہے ان کے پاؤں میں فنگل انفیکشن ہونے کا تعلق بھی ’بروموڈوسس‘ سے ہی ہے۔

بدبو سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے

اگر آپ چاہتے ہیں کہ بروموڈوسس نامی اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرلیں تو اس کے لیے آپ کو پابندی سے کچھ طریقے کار اپنانے ہوں گے جن کے تحت یہ بیماری ختم ہوسکتی ہے۔

سب سے پہلے موزوں کو روزانہ تبدیل کریں، پیروں کی اچھی طرح سے صفائی رکھیں جس کیلئے نیم گرم پانی میں آدھا کپ ایپسم نمک ملا کر اس پانی میں پیر اس میں 20 منٹ تک رکھیں۔

پیروں کو خشک رکھیں کسی بھی گیلے پن یا اس کے علاوہ پسینے کو ختم کرنے کے لیے اپنے پیروں پر ٹیلکم پاؤڈر بھی لگا سکتے ہیں اور اپنے ناخنوں کو مستقل مزاجی سے تراشیں اور صاف ستھرا رکھیں۔

install suchtv android app on google app store