باس کے تلخ رویے سے ملازمین بیماریوں میں مبتلا

  • اپ ڈیٹ:
باس کے تلخ رویے سے ملازمین بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں فائل فوٹو باس کے تلخ رویے سے ملازمین بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

تحقیق یہ بات واضح چکی ہے کہ جب باس اپنے ملازم سے تلخ رویہ کا استعمال کرتے ہیں تو وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

'انٹرنیشنل جرنل آف انوائریسر چرمنٹ  اینڈ پبلک ہیلتھ' میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسی نوکری جسے ہم کرنا پسند نہیں کرتے اور جہاں آپ کو اپنے ثیا باس پر بھروسہ نہیں یا پھر آپ کے باس کا رویہ سخت ہو تو آپ کو دل کے عارضے میں مبتلہ کرسکتا ہے۔

محققین نے 4 لاکھ ملازمین کو اس تحقیق میں شامل کیا جن میں وہ لوگ شامل تھے جنہیں اپنے باس پر بھروسہ نہیں تھا۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسے ملازمین میں موٹاپا، ہائی کولیسٹرول، ذیابطیس،  ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادات پائی گئیں۔

ایسا ماحول میں جہاں آپ کسی شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتے اس سے مراد یہ ہے کہ وہاں سپروائزر کے ماتحت کام کرنے والے لوگوں کے درمیان نا انصافی ہونا، اور باہمی احترام کا نہ ہونا ہے۔

اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ اگر منیجر یا باس ملازمین کی عزت نہیں کرتا اور ان کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھتا تو ایسے ملازمین جلد ہی جان لیوا بیماری دل کے عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ ہے۔

ایسے منیجرز کی وجہ سے ملازمین دباؤ کی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، اور دل کے عارضے کا سبب بنتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store