شکر قندی کا استعمال کئی خطرناک بیماریوں سے بچانے میں معاون ہے، ماہرین

 شکر قندی ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہےجو نہ صرف ذائقے میں  لذیذ ہے بلکہ متعدد بیماریوں سے بچاؤ میں بھی  اہم  کردار ادا کرتی ہے۔

شکر قندی Sweet Potatoکودنیا بھر میں صحت مند خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا  ہے۔  اس میں  وٹامن اے، وٹامن سی ،فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور منرلز  موجود ہوتے ہیں جو جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد  فراہم کرتے  ہیں۔

شکر قندی میں موجود وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے اور نظر کو کمزور ہونے سے بچانے میں  مددگار ثابت ہوتا ہے۔  اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ وٹامن سی  اور اینٹی آکسیڈنٹس مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے  ہیں۔

یہ   ایک کم کیلوریز والی سبزی ہے  جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی  ہے۔ شکر قندی کا گلیسمک انڈیکس کم ہوتا ہے  جس کے باعث اسے  ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند  تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم اس میں  پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو گردے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

شکر قندی تقریباً ہر شخص کے لیے فائدہ مند  ہے اور اسے روزانہ خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم  کچھ افراد  کو اسکی  زیادہ مقدار کھانے سے گیس یا بدہضمی ہو سکتی ہے یا کوئی  الرجک ردِ عمل پیدا  ہوسکتا  ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس ،گردے یا معدے کے مسائل والے افراد  کو اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے  اور اگر  ضرورت پڑے  تو ماہرِ غذائیت یا ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیے ۔

install suchtv android app on google app store