پی نٹ بٹر چاکلیٹ اب گھر بنائیں، جانیے بنانے کی آسان ترکیب

آج ہم آپ کو پی نٹ بٹر بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کریں۔

پی نٹ بٹر بنانے کیلئے درکار اجزا: پی نٹ بٹر آدھا کپ، چھنی ہوئی آئسنگ شوگر 2 بڑے چمچے، کوکو پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ100 گرام، پگھلی ہوئی مِلک چاکلیٹ 30 گرام۔

بنانے کا طریقہ:

پیالے میں پی نٹ بٹر، چھنی ہوئی آئسنگ شوگر اور کوکو پاؤڈر مکس کرکے فریز کر دیں۔

اب اسے24 ٹکڑوں میں کاٹ کر فریزر میں جما لیں، اب پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ میں ڈبو کر بٹر پیپر لگی ٹرے میں رکھیں۔

آخر میں پگھلی ہوئی مِلک چاکلیٹ سے سجا کر پیش کریں۔

install suchtv android app on google app store