کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

کلوروفارم کیمیکل فائل فوٹو کلوروفارم کیمیکل

حکومت نے کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔

صرف فارماسیوٹیکل کمپنیوں یا شعبےکو امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی،فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے این او سی لینا ہوگا،امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،حکام کے مطابق کلوروفارم ایک مضرصحت اور ماحولیات کیلئےنقصان دہ کیمیکل ہے،درآمدی پالیسی میں ترمیم کا مقصد کیمیکلز کے غلط استعمال کی روک تھام قرار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store