گاجر کو تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں۔
گاجر کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے صحت پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس میں وٹامنز، منرلز، اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ایک عام اندازے کے مطابق دو درمیانے سائز کی گاجروں میں اکیالیس کیلوریز، اٹھاسی فیصد پانی، اور پانچ گرام شوگر پائی جاتی ہے۔
گاجروں میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے۔ اگر جسم میں وٹامن اے کی کمی واقع ہو جائے تو آنکھوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے اور اگر جسم میں وٹامن اے کی سطح خطرناک حد تک کم ہو جائے تو بینائی بہت کم ہو جاتی ہے۔
اس سبزی میں لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہیں اور ان دونوں کا امتزاج عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔