اگر آپ دیسی گھی استعمال کر رہے ہیں تو یہ خبر آپکے لئے ہے

دیسی گھی فائل فوٹو دیسی گھی

دیسی گھی کو ’گڈ فیٹ‘ کے طور پر استعمال کرنے والوں اور کولیسٹرول کے علاج کیلیے لہسن کھانے والوں کو ماہر صحت نے خبردار کیا ہے۔

ماہر صحت ڈاکٹر منصور احمد نے بتایا کہ دیسی گھی گڈ فیٹ نہیں بلکہ یہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر منصور احمد نے دیسی گھی اور حیوانی چکنائی کے حوالے سے پھیلی ہوئی عام غلط فہمیوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دل کی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، سائنسی بنیادوں پر ایسی کوئی دلیل موجود نہیں جو دیسی گھی یا جمنے والی چکنائیوں کے استعمال کو مفید قرار دے۔

دیسی گھی اور ایل ڈی ایل کا تعلق

انہوں نے کہا کہ دیسی گھی اور ڈیری پراڈکٹس دراصل انسانی جسم میں ایل ڈی ایل یعنی نقصان دہ کولیسٹرول بنانے کا کام کرتے ہیں، جب خون میں اس کی مقدار بڑھتی ہے تو یہ شریانوں کی اندرونی تہہ میں سوزش پیدا کرتے ہیں، خون کی نالیاں تنگ ہونا ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) کا سبب بنتے ہیں۔

کون سا تیل استعمال کرنا چاہیے؟

ماہر صحت نے مشورہ دیا کہ وہ تیل جو عام درجہ حرارت پر نہیں جمتا وہ صحت کیلیے ان تمام چکنائیوں سے بہتر ہے جو ٹھنڈ لگنے پر جم جاتی ہیں۔

لہسن سے کولیسٹرول کا علاج

ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ لہسن میں Statin نامی جز موجود ہوتا ہے لیکن اس کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ایک چھوٹی سی گولی کا مقابلہ کرنے کیلیے انسان کو روزانہ ایک کلو لہسن کھانا پڑے گا، اگرچہ لہسن اور پیاز خون پتلا کرنے میں کسی حد تک مددگار ہو سکتے ہیں لیکن جدید میڈیکل سائنس میں ان کے اثرات اتنے بڑے نہیں پائے گئے۔

install suchtv android app on google app store