کینو کے جوس کا باقاعدہ استعمال، بلڈ پریشراور تیزابیت سے قدرتی حفاظت

کینو کے جوس کا باقاعدہ استعمال، بلڈ پریشراور تیزابیت سے قدرتی حفاظت فائل فوٹو کینو کے جوس کا باقاعدہ استعمال، بلڈ پریشراور تیزابیت سے قدرتی حفاظت

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدہ کینو جوس کا استعمال نہ صرف مدافعتی خلیوں کے اندر ہزاروں جینز کی سرگرمی کو بہتر بناتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، سوزش کو کم کرنے اور جسم کے شوگر پروسیسنگ کے طریقہ کار کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس عمل سے طویل مدتی دل کی صحت میں بہتری ہوتی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مطالعے میں روزانہ 500 ملی لیٹر خالص پیسٹورائزڈ سانٹری جوس پینے والے بالغ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے پایا کہ محض دو ماہ بعد ہی ایسے افراد کی سوزش اور زیادہ بلڈ پریشر سے منسلک بہت سے جینز کی سرگرمی کم ہو گئی۔ ان جینز میں NAMPT، IL6، IL1B اور NLRP3 شامل ہیں، جو عام طور پر جسم پر تناؤ کے دوران فعال ہو جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایک اور جین SGK1 جو گردوں کی سوڈیم (نمک) کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے بھی کم فعال ہوا۔

ماہرین کے مطابق ایسی تبدیلیاں اس بات سے مطابقت رکھتی ہیں کہ روزانہ کینو اور اسی طرح کے دوسرے فروٹس کے تازہ جوس پینے سے نوجوانوں میں بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کینو اور اسی طرح کے دوسرے فروٹس میں قدرتی کمپاؤنڈز، خاص طور پر esperidin نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری اثرات کے لیے جانا جاتا ہے، اس سے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل 15 مطالعوں پر مشتمل 639 شرکا والے ایک سسٹمیٹک ریویو سے پتہ چلا تھا کہ باقاعدہ کینو اور اسی طرح کے دوسرے فروٹ کے جوس کا استعمال انسولین ریزسٹنس اور بلڈ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

انسولین ریزسٹنس پری ڈائیبیٹیز کی اہم خصوصیت ہے اور ہائی کولیسٹرول دل کی بیماری کا قائم شدہ خطرہ ہے۔

اسی طرح زائد الوزن اور موٹاپے کے شکار بالغ افراد کے ایک دوسرے تجزیے سے پتہ چلا تھا کہ کئی ہفتوں تک روزانہ کینو جوس استعمال کے بعد systolic بلڈ پریشر میں چھوٹی کمی اور ہائی ڈینسٹی لپو پروٹین (HDL) جو اکثر اچھا کولیسٹرول کہلاتا ہے میں اضافہ ہوا۔

اگرچہ یہ تبدیلیاں معمولی ہیں لیکن بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں معمولی بہتری بھی کئی سالوں تک برقرار رہنے پر معنی خیز فرق پیدا کر سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store