میڈیسن مارکیٹ میں ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ٹیٹنس کا انجکشن نہ ملنے پر مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن مارکیٹ میں ٹیٹنس کے انجکشن نہیں مل پا رہے، اور ٹیٹنس کےانجکشن کا حمل کے دوران بھی لگنا لازمی ہوتا ہے لیکن یہ ٹیکہ ناپید ہے ،جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین ٹیٹنس کے انجکشن کو ڈھونڈنے میں دربد ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بھی ٹیٹنس کے انجکشن کے حصول میں دشواری ہے۔