محکمہ صحت نے منکی پاکس کے نئے کیس کی تصدیق کر دی

نجی ملک سے اسلام آباد آنے والےاٹک کےرہائشی شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے، فائل فوٹو نجی ملک سے اسلام آباد آنے والےاٹک کےرہائشی شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے،

پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،خلیجی ممالک سے آنے والے 2 مریضوں میں سے ایک میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ملک سے اسلام آباد آنے والےاٹک کےرہائشی شخص میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے، مریض جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا،علامات ظاہر ہونے پر پہلے پمز ہسپتال اور پھر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کیا گیا۔
قومی ادارہ صحت نےگزشتہ روزمریض کے منکی پاکس سےمتاثرہ ہونے تصدیق کردی،ذرائع کے مطابق خلیجی ملک سے آنے والے دوسرے مریض کی رپورٹ منفی نکلی ہے۔

install suchtv android app on google app store