نئی قسم کے وائرس کا پھیلاؤ، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
ایم پاکس نامی وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کر دی گئی۔ فائل فوٹو ایم پاکس نامی وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کر دی گئی۔

کوئنزلینڈ کے محکمۂ صحت نے ریاست کے جنوبی علاقے برسبین میں ایم پاکس وائرس کی نایاب قسم کلیڈ 1 کی موجودگی کی تصدیق کر تے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

آسٹریلوی وزیر صحت ٹم نکولس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافر میں ایم پاکس کی خطرناک قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے بیان میں کہا کہ عوام کو یقین دلایا جاتا ہے کہ اس مریض کے ذریعے کمیونٹی میں وائرس کی منتقلی بہت محدود رہی ہے، عوام کو کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔

ایم پاکس جسے پہلے منکی پاکس (Monkeypox) کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک وائرل انفیکشن ہے جو بخار یا جلد پر خارش یا دانے کی علامات کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔

یہ وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں جسمانی رابطے کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔ 

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکا میں سامنے آنے والے متعدد کیسز کا تعلق مغربی افریقہ کے سفری پس منظر سے جڑا ہوا ہے۔

آسٹریلوی محکمۂ صحت نے ایسے افراد کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جو حالیہ دنوں میں متاثرہ شخص سے رابطے میں آئے ہوں یا ایم پاکس جیسی علامات کا سامنا کر رہے ہوں۔

واضح رہے کہ ایم پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے جو میٹرو ساؤتھ ہسپتال اور ہیلتھ ریجن میں سامنے آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store