موسیقی ڈیمینشیا کے مریضوں کے لیے موئژ ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین کا اہم انکشاف

موسیقی ڈیمنیمنشا کا بہترین علاج فائل فوٹو موسیقی ڈیمنیمنشا کا بہترین علاج

تحقیق سے ثابت، کہ مو سیقی زہنی و جسمانی نشو ونما، نیند اور انسانی رویوں پر بہتر اثر دالتی ہے ۔

برطانیہ کی انگلیا رسکن یونیورسٹی اور این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے ایک نیا منصوبہ ’میلوڈک‘ شروع کیا ہے۔

جس کے تحت ڈیمینشیا کے مریضوں کو باقاعدگی سے موسیقی سننے، گانے اور آلات بجانے کے سیشنز کرائے گئے۔

ماہرین کے مطابق، جیسے ہی مریض اپنی پسندیدہ موسیقی سنتے ہیں، ان کا موڈ خوشگوار ہونے لگتا ہے۔

چہرے پر سکون آ جاتا ہے اور وہ خود کو پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔

مطالعے کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ جن مریضوں نے موسیقی کی تھراپی حاصل کی، ان میں چیخنے، غصہ کرنے اور الجھن جیسے رویوں میں کمی آئی۔

ان کی نیند اور ذہنی سکون بہتر ہو گیا اور سب سے اہم بات یہ کہ اس تھراپی سے کسی قسم کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ان سیشنز کے دوران ہر مریض مختلف سرگرمیاں کرتا ہے، کوئی گانا سنتا ہے تو کوئی ساز بجاتا ہے، یہ تھراپی ایک تربیت یافتہ ماہر کی نگرانی میں کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران ہم نے دیکھا کہ موسیقی نے مریضوں کی کیفیت میں حیرت انگیز بہتری پیدا کی۔

یہ ایک محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے جو عملے اور مریضوں دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ محفوظ، مؤثر اور کم خرچ بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store