صحت مند دل کے لیے بہترین غذا گوشت یا سبزیاں؟

صحت مند دل کے لیے بہترین غذا گوشت یا سبزیاں؟ فائل فوٹو صحت مند دل کے لیے بہترین غذا گوشت یا سبزیاں؟

پروٹین کی افادیت سے کون واقف نہیں، یہ جسم کی صحت کے لیے ایک لازمی جز ہے، تاہم پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جانورں کے بجائے پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ٓبہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں تمام ہی ضروری غذائی اجزاء درست تناسب میں موجود ہوں تاکہ جسم افعال کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں انہیں میں پروٹین بھی شامل ہیں، جو پٹھوں، ہڈیوں اور جلد کو بنانے اور ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے میں اہم کرادارادا کرتا ہے۔

پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے،

اس نئی تحقیق میں 203,000 افراد کا تین دہائیوں تک جائزہ لیا گیا جس میں مردحضرات اور خواتین دونوں ہی شامل تھے،

یہ تمام افراد نرسز ہیلتھ اسٹڈیز I اور II اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شامل تھے۔

شرکاء کا ہر چار سال بعد ان کی غذاؤں کے بارے میں سروے کیا گیا، بشمول پروٹین کی مقدار کے۔

 

install suchtv android app on google app store