گھر سے دیمک کا خاتمہ کیسے کیا جائے

گھر سے دیمک کا خاتمہ کیسے کیا جائے فائل فوٹو گھر سے دیمک کا خاتمہ کیسے کیا جائے

دیمک ایک ایسی بلا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے لکڑی کے فرنیچر اور دیواروں کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔

ایک بار اگر گھر کے کسی حصے یا چیز میں دیمک لگ جائے تو وہ اسے اندر سے بلکل کھوکھلا اور بے کار کردیتی ہے، اسلیئے وقت رہتے اس کا مناسب حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔

دیمک کے خاتمے کیلیئے لوگ ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں جس سے کبھی تو فائدہ ہوتا ہے اور کبھی پیسے ضائع چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں پریشان مت ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک سستا اور بہترین نسخہ بتانے جارہے ہیں، جو اس مصیبت سے آپ کے گھر کو نجات دلانے میں مدد کرسکتا ہے۔

دیمک ختم کرنے کا طریقہ:

۔ آپ کو دیمک مار اسپرے بنانے کیلیئے صرف 2 چیزوں کی ضرورت ہے

1۔ تمباکو کے پتے ایک بڑی مٹھی بھر کے

2۔ مٹی کا تیل 100 ملی گرام
۔ ایک کانچ کی بوتل میں تمباکو کے پتوں کو ڈال کر پانی بھر دیں اور رات بھر کیلیئے ڈھکن لگا کے چھوڑ دیں۔
۔ پانی پورا منہ تک نہیں بھرنا ہے آدھی بوتل کھالی رکھیں۔
۔ اگلی صبح تمباکو کو چھان کر پانی علیحدہ کردیں اور اس میں مٹی کا تیل ملا کر ایک اسپرے بوتل میں بھر دیں۔

۔ اب جہاں جہاں بھی دیمک لگی ہو وہاں وہاں آپ اس محلول کا اسپرے کریں۔
۔ 1 ہفتہ اس اسپرے کو استعمال کریں انشاء اللّٰہ سالوں تک دیمک سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

install suchtv android app on google app store