پیاز کس بیماری کے علاج میں مدد دیتا ہے؟

پیاز کس بیماری کے علاج میں مدد دیتا ہے؟ فائل فوٹو پیاز کس بیماری کے علاج میں مدد دیتا ہے؟

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتر بناتی ہے، یہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

پیاز ایشیائی کھانوں کا ایک لازمی جزو ہے جس کے بغیر کھانوں کی ترکیبیں ادھوری ہیں لیکن اسے صرف ذائقوں تک محدود نہ سمجھیں، اس کے اندر صحت کے بے پناہ فوائد پوشیدہ ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو تروتازہ اور چمکدار رکھتے ہیں جبکہ جھریوں کو روکتے ہیں اور تیزی سے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتے ہیں۔۔

پیاز کم کیلوریز والی زیادہ فائبر والی سبزی ہے جو آپ کا زیادہ دیر تک پیٹ بھر کر رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کیلوریز کو کم کرکے وزن کم کرنے کی کوششوں میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

سلفر اور کیورسیٹن، پیاز میں پائے جانے والے یہ دو مرکبات ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور آسٹیوپوروسس کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

پیاز میں موجود سلفر جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پیاز میں قوت مدافعت بڑھانے والے اجزا اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتے ہیں اور پیاز میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

سرخ پیاز کے فوائد

سرخ پیاز ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مؤثر ہے، اس میں ایسے مادوں کی بدولت جو ہائپوگلیسیمک اثرات رکھتے ہیں اور لبلبے کے رس کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں۔ سرخ پیاز ہاضمے کو بڑھاتی ہے۔ قبض سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور آنتوں کی بندش کو روکتی ہے

install suchtv android app on google app store