کیا آپ ٹوائلٹ میں موبائل فون کے استعمال کے خطرناک نقصان سے آگاہ ہیں؟

 بیت الخلا میں موبائل فون استعمال کرنا بواسیر اور دیگر ایسے عارضوں کا سبب بن سکتا ہے فائل فوٹو بیت الخلا میں موبائل فون استعمال کرنا بواسیر اور دیگر ایسے عارضوں کا سبب بن سکتا ہے

اکثر لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی عادت اس حد تک بگڑ چکی ہوتی ہے کہ وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر اس کا استعمال اپنے بیت الخلاء (ٹوائلٹ) میں بھی کرتے ہیں۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہر ڈاکٹر نے ایسے لوگوں کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

گیسٹرو اینتھرالوجسٹ ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا ہے کہ بیت الخلا میں موبائل فون استعمال کرنا بواسیر اور دیگر ایسے عارضوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر جوزف سلہب کا کہنا تھا کہ بیت الخلا میں فون استعمال کرنے والے لوگ کئی گنا زیادہ وقت بیت الخلا میں بیٹھے رہتے ہیں اس سے پڑنے والا غیر ضروری دباﺅ بواسیر اور دیگر عارضوں کا باعث بنتا ہے۔

اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ڈاکٹر جوزف بتاتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا موبائل فون بھی بیت الخلا میں پائے جانے والے انتہائی نقصان دہ بیکٹیریا کی آماجگاہ بن جاتا ہے، جو دیگر کئی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔

ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا کہ ہمیں بیت الخلا میں کم سے کم وقت گزارنا چاہیے تاکہ ہمارے مخصوص اعضاء پر زیادہ دباﺅنہ پڑے اور اس وقت کو کم کرنے کا سب سے بڑا طریقہ یہ ہے کہ ٹوائلٹ میں موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو رفع حاجت سے فراغت میں زیادہ وقت لگتا ہے انہیں اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔ کیوی فروٹ، ڈریگن فروٹ، سیب، ناشپاتی اور وٹامن سی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ باتھ روم میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال نہ کریں کیونکہ اُس جگہ پر آنکھوں سے نہ دکھائی دینے والے بیکٹریا کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور اگر کوئی شخص وہاں موبائل استعمال کرے تو وہ اس کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنے والے لوگ ہاتھ دھونے سے قبل فون کو کہیں رکھتے ہیں جس کے باعث بیکٹریا کی بڑی تعداد اس کے ساتھ چمٹ جاتی ہے اور پھر وہ صحت کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store