ایسی سبزی جس سے نزلہ، زکام اور کھانسی ختم ہوسکے؟ نئی تحقیق

ایسی سبزی جس سے نزلہ زکام کھانسی ختم ہوسکے؟ نئی تحقیق فائل فوٹو ایسی سبزی جس سے نزلہ زکام کھانسی ختم ہوسکے؟ نئی تحقیق

شلجم ایک ایسی مقبول سبزی ہے جس نے اپنی طبی افادیت کے سبب دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جسے ہر طبقہ اس کی بہترین اور صحت مند غذائیت کی وجہ سے اپنے پکوانوں میں شامل کرتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے شلجم کا سُوپ بنانے کا طریقہ بیان کیا، جس کے حیرت انگیز طبی فوائد ہیں۔

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ شلجم کے صحت کے لئے تو بے شمار فوائد موجود ہیں ہی لیکن ساتھ ہی خصوصی طور موسم سرما میں اس کے سُوپ کا استعمال نزلہ زکام کھانسی سے مکمل نجات دیتا ہے۔

شلجم بینائی کو تیز اور پیشاب کی تکلیف کو دور کرتا ہے، قبض، کھانسی، پتھری اور جوڑوں کے درد میں یہ مفید غذا ہے۔ اس کا اچار ذود ہضم ہوتا ہے۔ یہ کیلوری میں کم ہوتے ہیں لیکن غذائیت کے لحاظ سے زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شلجم میں فائبر اور وٹامنز اور فولیٹ (بی وٹامنز) کے ساتھ ساتھ مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور کاپر جیسے معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں یہ فاسفورس اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے شلجم کا سوپ بنانے کی ترکیب بیان کی اور بتایا کہ ایک چٹکی میتھی دانہ۔ سنا مکی کے سات عدد پتے۔ ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر۔ چار جوے لہسن۔ درمیانے سائز کی پیاز کے ٹکڑے۔ اس کے بعد دو عدد شلجم ایک چٹکی لونگ کا پاؤڈر اور حسب ذائقہ نمک لیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اشیاء کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور اس کو ٹھنڈا کرنے کے بعد بلینڈ کرکے رکھ لیں۔ عام طور پر اس کا ذائقہ بچوں کو پسند نہیں آتا لیکن دوا کے طور پر دن میں تین چمچ پلائیں۔

اس کے علاوہ بڑی عمر کی مرد و خواتین دوپہر کے وقت پیئیں لیکن اس کے اوپر پانی بالکل نہیں پینا ہے، انشاءاللہ تین دن میں نزلہ زکام اور شدید کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

install suchtv android app on google app store