کیا آپ سردیوں میں ہیٹر کے ان نقصانات سے آگاہ ہیں؟

کیا آپ سردیوں میں ہیٹر کے ان نقصانات سے آگاہ ہیں؟ فائل فوٹو کیا آپ سردیوں میں ہیٹر کے ان نقصانات سے آگاہ ہیں؟

موسم سرما میں ہیٹر کا استعمال کمرے کو گرم رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ سہولت آپ کی صحت کے لیے بہتر نہ ہو اور ذرا سی بے احتیاطی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن جائے۔

جی ہاں!! روم ہیٹر خشک جلد کا باعث بن سکتا ہے اور الرجی کی علامات کو بڑھا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ روم ہیٹر آن رکھ کر سونا کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے میں شائع ایک مضمون میں ہیٹر کے استعمال کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر پر بات ہوئی ہے۔ ہیٹر کے استعمال کے نقصانات کیا ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

خشکی

ہیٹر فضا میں خشکی کا سبب بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں جِلد خشک ہو سکتی ہے، آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں اور گلا بھی خشک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہیٹر سانس کی بیماری اور ناک بند ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

کاربن مونوآکسائیڈ کا زہر

اگر ہیٹر کی صفائی نہیں کی جاتی اور مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی تو اس سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہو سکتی ہے جو بے بو اور بے رنگ ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی موجودگی میں سر درد، چکر آنا اور متلی ہونے لگتی ہے۔

زیادہ گرم ہونا

اگر روم ہیٹر کا استعمال یا دیکھ بھال مناسب طریقے سے نہیں کی جاتی تو یہ جلد گرم ہوسکتا ہے اور آگ لگنے کا خطرہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔

الرجی اور دمہ

کمرے میں موجود ہیٹرز ذرات اور الرجی کا سبب بنتے ہیں۔ یہ الرجی کو متحرک سکتے ہیں اور ان افراد میں دمے کی علامات مزید خراب کر سکتے ہیں جو پہلے ہی سے حساس ہیں۔

آنکھوں اور جلد کی جلن

روم ہیٹر کے زیادہ استعمال سے آنکھوں اور جِلد میں جلن ہو سکتی ہے۔ یہ خارش اور تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اندرونی آلودگی

گیس کے ہیٹر یا مٹی کے تیل کے ہیٹر گھر کے اندر سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کو فضا میں چھوڑتے ہیں جو کہ مضر صحت ہیں۔ ان سے سانس لینے میں تکلیف جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

روم ہیٹر کا استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر

آگ فوراً پکڑنے والے مواد کو دور رکھیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہیٹر کے قریب کوئی ایسی اشیا نہ ہوں جو فوراً آگ پکڑ سکتی ہیں جیسے پردے، بستر یا فرنیچر وغیرہ۔ ہیٹر اور کسی بھی چیز کے درمیان کم سے کم تین فٹ کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔

ہیٹر کھلا نہ چھوڑیں

اگر آپ کمرے میں موجود نہ ہوں یا آپ کے سونے کا وقت ہو گیا ہو تو ہیٹر کو کبھی بھی آن نہ چھوڑیں بلکہ اس کو بند کر دیں۔

تھرموسٹیٹ یا ٹائمر کا استعمال

اگر روم ہیٹر پر تھرموسٹیٹ یا ٹائمر موجود ہے تو اس کا استعمال کریں۔ اس سے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور ضرورت سے زیادہ گرمی یا بجلی کے زیادہ استعمال کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔

دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ کے لیے ڈی ٹیکٹر کا استعمال

ہیٹر کے نزدیک ایسے آلات یا ڈی ٹیکٹر کا استعمال کریں جو دھواں اور کاربن مونو آکسائیڈ کا پتا چلا سکیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آلات کام کر رہے ہوں اور فعال ہوں۔ ڈی ٹیکٹر کو باقاعدگی سے چیک کیا کریں اور ضرورت کے مطابق بیٹریاں تبدیل کریں۔

باقاعدگی سے دیکھ بھال

روم ہیٹر کو باقاعدگی سے صاف کرنا چاہیے اور اس کی جانچ پڑتال بھی کرنی چاہیے۔ ہیٹر کو دھول مٹی سے دور رکھیں کیونکہ یہ اس کے صحیح کام کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store