محققین کی ایک ٹیم نے بے خوابی اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان ایک اہم تعلق کا انکشاف کیا ہے جس میں خاص طور پر خواتین شامل ہیں۔
معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق امریکا میں بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال کے نیٹ ورک میڈیسن کے محققین نے کی ہے جو اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں معیاری نیند کے اہم کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔
بریگھم اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے سرکردہ محقق ڈاکٹر شہاب ہاگایے نے تحقیق کے نتائج میں بے خوابی کی علامات کا سامنا کرنے والے افراد بالخصوص خواتین میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔
اس تحقیق میں 66,122 شرکاء کی پیروی کی گئی جن کی عمریں 25 سے 42 کے درمیان تھیں۔ نتائج کے مطابق نیند کی دشواریوں میں مبتلا خواتین کے وزن میں اضافہ، کم جسمانی سرگرمی اور ناکافی غذا دیکھنے میں آئی۔
تحقیق سے مزید پتہ چلا کہ جو خواتین رات سات سے آٹھ گھنٹے سے کم سوتی ہیں یا جن کو سونے میں دشواری کا سامنا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔