سانس کی بو سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

منہ سے بدبو آنے جیسا ناگوار تجربہ سب ہی رکھتے ہیں فائل فوٹو منہ سے بدبو آنے جیسا ناگوار تجربہ سب ہی رکھتے ہیں

منہ سے بدبو آنے جیسا ناگوار تجربہ سب ہی رکھتے ہیں جو نہ صرف ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کیفیت کے بعد سامنے بیٹھا شخص بھی ہم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ہمارا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آنا شروع ہوجاتی ہے، جو محفل میں شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔ اس بو سے چھٹکارے کیلئے آسان اور سستے طریقے ہیں جن سے فائدہ لے سکتے ہیں۔

منہ سے بدبو آتی کیوں ہے؟
طبی ماہرین کی رائے کے مطابق منہ سے مسلسل بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں، یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

عام لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ جراثیم منہ میں موجود شکر اور اسٹارچ کو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔

منہ کی بدبو کو دور کیسے کیا جائے؟
دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے ماؤتھ واش اور منٹس جیسی اشیاء پر خرچ کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں کچھ چیزیں ایسی بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ بآسانی اس ناگوار تجربے سے پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔

نمک کے پانی سے کلی کرنا
نمک کے پانی سے کلی کرنا فوری طور پر منہ کی بدبو دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے اس کے لیے ایک گلاس گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اسے اچھے سے حل کرلیں ، 30 سیکنڈ تک اس محلول کو منہ میں رکھیں اور پھر کلی کریں یہ عمل 2 سے3 مرتبہ پھر دہرائیں۔

ٹی ٹری آئل
ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری تیل کا استعمال منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا سے لڑنے میں نہ صرف مددگار ہے بلکہ ان بیکٹیریا کی تعداد کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔

ٹی ٹری آئل کے چند قطرے ٹوتھ پیسٹ میں ڈال کر یا پھر صرف ٹی ٹری آئل سے دانت برش کرکے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے ٹی ٹری تیل شامل کرکے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

لونگ
لونگ سے بھی سانسوں کو تروتازہ کرنے اور منہ کی بدبو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لونگ جراثیم سے لڑنے اور دانتوں کو سڑنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے لہٰذا دن بھر میں چند لونگیں چوس کر بھی دن بھر میں کچھ بار استعمال کی جاسکتی ہیں۔

تاہم لونگ کا تیل اور لونگ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔

سیب کا سرکہ
اگر آپ کو بھی پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ کی بدبو جیسی ناگوار کیفیت کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ استعمال کرکے اس بدبو سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر منہ میں ڈال اچھی طرح کلی کریں، یہ قدرتی ماؤتھ واش بھی آپ کو منہ کی بدبو سے چھٹکارا دلائے گا۔

پھل اور سبزیاں
پھل یا پھر تازہ سبزیوں کے استعمال سے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کو منہ سے بدبو محسوس ہورہی تو سیب اور گاجر کا استعمال کریں، یہ عمل منہ کی بدبو کے لیے برش کاکام کرے گا اور دانتوں میں پھنسے بیکٹیریا کو دور کرنے میں مدد دے گا۔

install suchtv android app on google app store