سرد موسم میں جلد اور بالوں کی خشکی کیسے ختم کی جائے؟ ماہرین نے آسان طریقہ بتا دیا

ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے فائل فوٹو ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے

ہر سال موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے، لہٰذا جلد کی حفاظت کا انتظام موسم کے آغاز سے ہی کردینا چاہیے۔

ماہر ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر خرم مشیر کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی کی وجہ سے اس کا اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اور جلد کھردری اور خشک ہونے کے ساتھ پھٹنے بھی لگتی ہے۔

سرد موسم میں پانی کا استعمال کم نہیں کرنا چاہیے بلکہ چائے کافی وغیرہ سے اجتناب زیادہ بہتر ہوتا ہے، کیونکہ یہ گرم مشروبات جسم میں مزید خشکی پیدا کرتے ہیں۔

ماہر ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر خرم مشیر نے بتایا کہ جو لوگ سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر استعمال کرتے ہیں جو خشکی پیدا کرتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ کمرے کے اندر ایک برتن میں سادہ پانی بھر کر رکھیں، اس سے یہ ہوگا کہ ہوا میں نمی برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں بالوں میں پیدا ہونے والی خشکی سے نجات کیلئے بیٹا سالک لوشن اور ٹی ٹری آئل کو ملا کر استعمال کریں، اس آئل کو روانہ رات کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر سوئیں اور صبح دھولیں خشکی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store