قومی ادارہ صحت نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

قومی ادارہ صحت نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی فائل فوٹو قومی ادارہ صحت نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

جنوبی بھارتی صوبے میں نپاہ وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کے پیش نظر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے وفاقی وزیر صحت کی ہدایات پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں نپاہ وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے لیے کم خطرہ والی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا، سنگاپور اور بھارت میں نپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نپاہ وائرس انسانوں اور جانوروں میں یکساں طور پر پھیلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزارت عوام کو بیماریوں اور وبائی امراض سے بچانے کے لیے بین الاقوامی صحت کے ضوابط کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store