کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں پھر اضافہ

 کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں پھر اضافہ فائل فوٹو کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں پھر اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں پھر اضافہ ہونے لگا۔

قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.53 رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 171 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا وائرس کے باعث زیرعلاج 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

install suchtv android app on google app store