پاکستان میں آشوب چشم کی وبا کس وائرس سے پھیلی، قومی ادارہ صحت نے تشخیص کر لی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پھیلنے والی آشوب چشم کی وبا کی تشخیص کر لی، ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ حالیہ وبا کاکسیکی وائرس A24 کی وجہ سے پھیلی ہے۔انھوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت ایک سائنسی اور ٹیکنیکل ادارہ ہے جو وبائی امراض کی تشخیص اور نگرانی کا کام کرتا ہے، ادارے کے مطابق آشوب چشم کی وبا ملک میں Coxsackie A24 سے پھیلی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مختلف ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے درمیانے درجے کی وبا پھیلتی رہتی ہے، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بس احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انھوں نے کہا آشوب چشم سے بچاؤ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں، ہم عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔