ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپا، ہڈیوں کی کمزوری اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا جنم لینا کوئی نئی بات نہیں البتہ 2022 کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ایسی عادت کا پتہ چلایا گیا ہے جس سے ذیابیطس کے مریض اپنی شوگر کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔
صرف 2 منٹ تک ایک کام کرنا ہے جس سے نہ صرف شوگر کنٹرول رہے گی بلکہ اس کے نتیجے میں ہونے والی دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔
تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد بجائے بیٹھنے یا لیٹنے کے لوگوں کو چہل قدمی کرنی چاہیے۔ اس عادت سے خون میں شکر کی 17 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔ دن میں ہر کھانے کے بعد 2 منٹ تک تیز چہل قدمی کو معمول بنا کر شوگر کے مریض اپنی بیماری پر قابو پاسکتے ہیں۔۔
جبکہ 2 سے 5 منٹ تک تیز چہل قدمی کی جائے تو یہ آدھے گھنٹے کی سست روی سے کی گئی چہل قدمی سے بہتر ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اٹھ کر کھڑے ہونا بھی فائدہ مند ہے البتہ لیٹنا یا بیٹھے رہنا خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔