جانئے گرمی میں بال گھنگریالے اور سردی میں سیدھے ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

جانئے گرمی میں بال گھنگریالے اور سردی میں سیدھے ہونے کی کیا وجوہات ہیں فائل فوٹو جانئے گرمی میں بال گھنگریالے اور سردی میں سیدھے ہونے کی کیا وجوہات ہیں

اکثر لوگوں کے بال گرمیوں میں گھونگریالے جبکہ سرد موسم میں سیدھے ہو جاتے ہیں۔ اکثر اوقات وہ افراد جن کے بال عموماً سیدھے ہوتے ہیں نمی کے بڑھتے ہی وہ گھنگریالے یا لہردار ہونے لگتے ہیں۔

دراصل ہمارے بالوں کے پروٹین میں مختلف اقسام کے کیمیائی بانڈ ہوتے ہیں جو مسلسل ہیئر اسٹائلنگ، برش کرنے اور بےجا کیمیکلز کے استعمال کے باعث بالوں کے کیوٹیکل اور ان پر موجود کورٹیکس کی لیئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہوا میں موجود نمی کے مالیکیولز مذکورہ لیئر کے اندر اور باہر باآسانی آ جاسکتے ہیں جس نے بالوں کا ٹیکسچر حساس ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے بال خشک روکھے اور اکثر گھنگریالے دکھائی دیتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بالوں کی نمی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل چند حفاظتی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے بالوں کو خشک، روکھا اور بے جان ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

کنڈیشنر کا استعمال :
بے رونق، بے جان اور خشک بالوں کے لئے ضروری ہے کہ آپ کنڈیشنر کا استعمال کریں، تا کہ آپ کے بالوں میں چمک اور نرمی پیدا ہو جائے۔

تیل کا استعمال:
خشک بالوں میں کنگھا کرنے سے یہ الجھ کر ٹوٹ جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ کو چاہیے کہ کنگھے پر ہیئر اسپرے کرکے کنگھا کریں، تاکہ آپ کے بال ٹوٹنے سے بچ جائیں۔ بالوں میں کم از کم ہفتے میں دو مرتبہ ناریل یا زیتون کے تیل سے مالش کریں۔

ٹوٹے ہوئے دندانوں والی کنگھی ترک کردیں:
ٹوٹے ہوئے دندانوں والی کنگھی استعمال نہ کریں، کیونکہ اس سے بال زیادہ ٹوٹیں گے۔ سر دھونے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں البتہ سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے سر دھوئیں۔ تیز گرم پانی سے سر نہ دھوئیں۔ اس سے سر میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے اور بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔

ذہنی دباؤ سے اجتناب کریں:
خوش رہنے کی کوشش کریں، کیونکہ خوش رہنے اور بالوں کی تن درستی میں گہرا تعلق ہے۔ چڑ چڑے پن سے سر کی شریانوں تک خون کی روانی میں با قاعدگی نہ ہونے سے بالوں پر اثر پڑتا ہے کیوں کہ ہیجانی کیفیت میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بالوں کی جڑوں کو تقویت پہنچنا بند ہو جاتی ہے۔

اگر ذہنی دباو ہو تو کنگھی کریں:
اگر آپ کسی ذہنی دباؤ کا شاکر ہیں تو دس منٹ بالوں میں کنگھی کریں، یہ بالوں کے لیے فائدے مند ہے۔

لیموں کا عرق :
بالوں کو صحت مند بنانے کے لیے لیموں کا عرق بہترین ہے۔ چائے کے چھنے ہوئے پانی میں کچھ لیموں کا عرق ملا لیجیے۔ بالوں کو شیمپو کے بعد آخر میں اسی عرق سے دھولیں، اس سے بالوں میں چمک پیدا ہو گی۔ رات کو سوتے وقت اگر بالوں میں ناریل یا سرسوں کا تیل لگایا جائے اور صبح بال دھو لیں تو بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

سر میں خشکی کے لیے لیموں کا رس بیس گرام اور کچا دودھ پچاس گرام مکس کر کے بالوں میں لگائیں تو خشکی سے نجات مل جائے گی۔

اگر آپ مسلسل بالوں کی ہیئر اسٹائلنگ اور بےجا کیمیکلز کا استعمال کرتے ہیں تو اسے ترک کر دیجئے یہ بالوں کے لءے نقصاندہ ہے۔

install suchtv android app on google app store