وہ غذائیں جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرے

ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ فائل فوٹو ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔

ہارٹ اٹیک، فالج دیگر امراض قلب کو دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔

مگر روزمرہ کی غذا میں چند گریوں کو شامل کرکے ہارٹ اٹیک، فالج اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال دل کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔

ایڈتھ کووان یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں اور چقندر کی زیادہ مقدار غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر کس حد تک کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی تجزیہ کیا گیا کہ ان افراد میں برسوں بعد امراض قلب کا خطرہ کتنا ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران ڈنمارک کے رہائشی 50 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو 23 سالہ غذائی، کینسر اور صحت تحقیق کا حصہ بنے تھے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ پریشر کی سطح 2.5 ایم ایم ایچ جی کم ہوتی ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ 12 سے 26 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسی غذاؤں کی شناخت ضروری ہے جو امراض قلب کی روک تھام کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ روزانہ ایک کپ نائٹریٹ سے بھرپور سبزیوں کو کھانے سے لوگ دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی غذا سے امراض قلب کی اس قسم کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جس سے ٹانگوں میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جبکہ ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store