کون سی غذائیں مٹاپے میں کمی لاسکتی ہے؟ نئی تحقیق

کون سی غذائیں مٹاپے میں کمی لاسکتی ہے؟ نئی تحقیق فائل فوٹو کون سی غذائیں مٹاپے میں کمی لاسکتی ہے؟ نئی تحقیق

 ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تین وقت کمچی (کورین پکوان) کا کھایا جانا لوگوں میں مٹاپے کے مجموعی خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ کورین پکوان پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا کو فروغ دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

کمچی پکوان بند گوبھی اور چقندر جیسی سبزیوں کو نمک اور خمیر لگا کر اور پیاز اور لہسن جیسی سبزیاں شامل کر کے بنایا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق بند گوبھی اور چقندر دونوں سبزیوں میں کیلوریز (حراروں) کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ بھرپور وٹامنز، غذائی فائبر اور پیٹ کے مفید بیکٹیریا پر مثبت اثرات رکھتی ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آیا کمچی کی مستقل کھپت کا مٹاپے کے مجموعی خطرے میں کمی سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے یا نہیں۔

محققین نے مطالعے میں تقریباً 1 لاکھ 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد نے لارجر کورین جینوم کی طویل مدتی تحقیق میں حصہ لیا تھا۔

محققین نے شرکاء کی گزشتہ برس کھائی گئی غذاؤں کا 106 مصدقہ اشیاء پر مشتمل سوالنامے کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ اس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ ان غذاؤں کو دن میں کتنی بار کھایا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس انتخاب کے لیے کبھی نہیں، کبھی کبھار اور دن میں تین بار کے آپشن شامل تھے۔

مطالعے سے قبل شرکاء کا قد، وزن اور کمر کی پیمائش کی گئی۔ پیمائش میں دیکھا گیا کہ شرکاء میں شامل تقریباً 36 فی صد مرد اور 25 فی صد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔

محققین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ ایک سے کم بار کمچی کھائی تھی ان کے روزانہ پانچ یا زیادہ بار کمچی کھانے والوں کے مقابلے میں وزن میں اضافہ ہونے، کمر چوڑی ہونے اور مٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

لیکن دیگر عوامل کو پرکھتے ہوئے محققین کو معلوم ہوا کہ روزانہ تین خوراکیں کمچی کی کھانے کا تعلق روزانہ ایک یا کم کمچی کھانے کے مقابلے میں مٹاپے کے خطرات میں 11 فی صد کمی سے تھا۔

install suchtv android app on google app store