وزن میں کمی کیلئے مفید 6 غذائیں

وزن میں کمی کیلئے مفید 6 غذائیں فائل فوٹو وزن میں کمی کیلئے مفید 6 غذائیں

ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن کچھ چکنائی صحت کے لیے مفید بھی ہے اور انسان کو توانا رکھتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ چکنائی سے بھرپور ایسی غذائیں بھی ہیں جوکہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

1- گھی

گھی اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہے، خاص طور پر کنجوگیٹڈ لینولینک ایسڈ (CLA)، جو وزن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

2- اخروٹ

اخروٹ میں پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس (PUFAs) اور الفا-لینولینک ایسڈ ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔

یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اخروٹ دماغ کے اس علاقے کو متحرک کرتے ہیں جو کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرتا ہے۔

3- ناریل

ناریل میٹابولزم کو بڑھانے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے بہترین جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ناریل کے تیل کو بھی دیگر اقسام کے تیل کا صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے۔

4- السی کے بیج

السی کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر اور لگنان سے بھرے ہوتے ہیں اور یہ ایک پودے کا مرکب ہے جوکہ اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

5- ایواکاڈو

ان میں صحت مند غذائی ریشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان کو دیر تک بھوک نہیں لگتی۔

6- زیتون اور زیتون کا تیل

زیتون میں کیلوریز کی کثافت کم ہوتی ہے اور اگر اسے اعتدال میں کھایا جائے تو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، زیتون کے تیل میں صحت مند چربی ہوتی ہے جوکہ انسان کے جسم کے لیے بہت سے فوائد رکھتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store