عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ

عالمی ادارہ صحت فائل فوٹو عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیسیف حکام کا کہنا ہے کہ خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق یونیسیف کے علاوہ عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ماہرین امراض اطفال کے مطابق خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے، خناق میں مبتلا بچوں کی اموات اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store