خیبرپختونخوا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی

کورونا فائل فوٹو کورونا

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار371ہے، صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے باعث خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 24ہزار537 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد2 لاکھ 17ہزار949ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار149 ہے۔

install suchtv android app on google app store