سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا قہر برقرار،24گھنٹوں کے دوران 65ہزارکیسسز رپورٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں  وبائی امراض کا قہر برقرار،24گھنٹوں کے دوران 65ہزارکیسسز رپورٹ فائل فوٹو سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا قہر برقرار،24گھنٹوں کے دوران 65ہزارکیسسز رپورٹ

 ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاو میں شدت برقرار ہے 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے 65527 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبائی امراض کے بیشتر کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں ،سندھ میں وبائی امراض کے 51823، بلوچستان 5691 نئے کیسز، خیبرپختونخوا میں وبائی امراض کے 3892، پنجاب 3008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ایک دن کے دران سیلاب زدہ علاقوں میں 6434 ڈائریا، 16 ہیپاٹائٹس کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں سانس کی بیماری کے 9440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔1019 ملیریا، 60 ڈینگی کیسز ، 7463 سکن انفیکشن اور 187 ٹائیفائیڈ کیسز رپورٹ ہوئے ۔

زرائع کے مطابق سیلاب زدہ ایریاز میں 512 آئی انفیکشن، 10802 ڈائریا کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیگر امراض کے 20414 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں 4394 ڈائریا،6843 اسکن انفیکشن اور سانس کی بیماری کے 6445 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 

install suchtv android app on google app store