شمالی کوریا میں کورونا سے پہلی موت منظرعام پرآگئی

شمالی کوریا میں کورونا فائل فوٹو شمالی کوریا میں کورونا

شمالی کوریا میں کورونا وائرس انفیکشن کے باعث پہلی موت واقع ہو گئی ہے۔

شمالی کوریا میں کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی ہے، جب کہ گزشتہ روز شمالی کوریا میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

شمالی کوریا میں 1 لاکھ 87 ہزار افراد کو بخار کی شکایت پر قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، اور کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا میں لاک ڈاؤن ہے۔

شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسزکی موجودگی سے انکار کیا ہے، تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے، پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیوں کہ کم جونگ اُن کی حکومت نے عالمی ادارۂ صحت، چین اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store