پاکستان میں فائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع

پاکستان میں فائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع فائل فوٹو پاکستان میں فائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع

پاکستان نےفائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق فائزرکمپنی سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی اور ویکسین کی خریداری نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعےکی جائےگی، پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی کے آخر یا اگست تک پہنچنےکا امکان ہے۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق فائزر ویکسین کو منفی 75 سینٹی گریڈ میں اسٹورکیا جاتا ہے جس کی اسٹوریج کے لیے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خریدے جاچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store