پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیرملکی اداکارہ کوبرانڈ ایمبسیڈر بنانے پراحتجاج، نئی خبرسامنے آگئی

غیرملکی اداکارہ کوبرانڈ ایمبسیڈر بنانے پراحتجاج فائل فوٹو غیرملکی اداکارہ کوبرانڈ ایمبسیڈر بنانے پراحتجاج

اداکار یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ڈراما سیریل ارطغرل غازی کی ہیروئن اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان)کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر پھٹ پڑے۔

اداکار یاسر حسین ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر

کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ’’ارطغرل غازی‘‘کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے

ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔

گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسریٰ بلجک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ ’’آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی

چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟‘‘

install suchtv android app on google app store