بھارت میں مسلمانوں پر مظالم، حمزہ علی عباسی پھٹ پڑے

حمزہ علی عباسی فائل فوٹو حمزہ علی عباسی

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں فسادات جاری ہیں جن میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تشدد کے واقعات دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں پیش آئے ہیں اور ان فسادات کے دوران150 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

یہ فسادات بھارت کے لیے اس لیے بھی جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور ان کی ہندوستان میں موجودگی کے دوران بھی فسادات درجنوں افراد کی جان لے گئے ہیں۔

ان فسادات کے خلاف اور مسلمانوں کے حق میں اداکار حمزہ علی عباسی نے آواز بلند کی اور کہا ہے کہ دنیا کو بھارت میں اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، مسجدوں کو شہید کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کے گھروں اور کاروباروں کو جلایا جا رہا ہے، پورا دہلی ہندوتوا کے انتہا پسندوں کی وجہ سے خوف کا شکار ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ دنیا کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے، اگر دنیا نے اس صورت حال نے کچھ نہ کیا تو پورا خطہ میں تشدد کی ایک ایسی غیر روایتی لہر اٹھے گی جسے قابو میں لانا ناممکن ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ فسادات کا آغاز دہلی کے علاقے موج پور میں قانون شہریت کے خلاف خواتین کے احتجاج پر حملے سے ہوا اور مقامی پولیس بھی شدت پسند بلوائیوں کے ساتھ مظاہرین پر پتھراو کرتی رہی۔

install suchtv android app on google app store